پاکستانی کرکٹرز سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ کھیلیں گے

پاکستان کے5 ٹیسٹ کرکٹرز ابو ظبی کرکٹ کلب اور وزارت محنت کے زیر اہتمام مزدور ڈے کے حوالے سے شیخ زید اسٹیڈیم میں منعقدہ سکس اے سائیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ابوظبی کی مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک، عمران نذیر، فواد عالم، عبدالرزاق اور سہیل تنویر ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ صبح 9 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 6 بجے اختتام پذیر ہوگا۔

Comments