دلشان 10مئی سے قبل آئی پی ایل چھوڑ کر وطن لوٹ جائیں گے

 سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تلکارتنے دلشان 10مئی سے پہلے آئی پی ایل چھوڑ کر وطن لوٹ جائیں گے۔دلشان کا کہنا ہے کہوہ جلد از جلد آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ دلشان کے منیجر روشن ابے سنگھے نے بتایا کہ دلشان چاہتے ہیں کہ وہ 10مئی کو ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں تاکہ پلیئرز کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکیں جبکہ دیگر سینیئر کھلاڑی تاخیر سے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اگر دلشان 10مئی سے پہلے سری لنکا لوٹ گئے تو وہ یہ آئی پی ایل معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ یاد رہے کہ تلکارتنے دلشان آئی پی ایل میں رائلز چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں، انہیں سابق کپتان کمار سنگاکارا کی جگہ سری لنکن ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جو لیگ میں دکن چارجرز کی قیادت کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مرلی دھرن اور جے وردھنے سمیت 11سری لنکن کھلاڑی آئی پی ایل میں شریک ہیں۔ اس سے قبل سری لنکن وزیر کھیل نے تمام کھلاڑیوں کو 5مئی تک آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپسی کی ہدایت کی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کھلاڑیوں کو 18اپریل تک لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments