قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ورلڈ کپ 2015ء میں صرف 10ٹیموں کو شامل کئے جانے کے فیصلے کی حمایت کردی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راشد لطیف نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے یہ فیصلہ درست کیا ہے، آئی سی سی کے اس فیصلے سے ٹورنامنٹ میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ2011ء میں بھی کچھ گروپ میچز بالکل دلچسپ نہیں تھے، واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ2015ء میں ورلڈ رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین آنے والی ٹیموں کو ہی شامل کیا جائے گا تاہم آئی سی سی کے صدر شرادپور نے ایگزیکٹو بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ رواں سال جون میں ہانگ کانگ میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں اس معاملے کو زیر بحث لائیں۔

Comments
Post a Comment