برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال دو ہزارچودہ اور اولمپکس دو ہزارسولہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریو ڈی جنیرو کےہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا گیا
اولمپک کیلئے آنے والے مہمانوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سسٹم مہیہ کرنے کی غرض سے جب ریوڈی جنیرو میں صفائی کا کام شروع ہوا توباون کلو میٹر پر پھیلی ہوئی غریبو ں کی بستیاں بھی زد میں آ گئیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اٹھ کھڑی ہوئیں۔ تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بے گھر کرنے سے پہلےبہتر جگہ فراہم کی جائے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سالیل شیٹھی نے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں سرکاری حکام سے مل کر مسئلے کو حل کروانے کی یقینی دہانی کروائی ہے۔
Comments
Post a Comment