پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات30 اپریل کو ہونگے

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات تیس اپریل کو لاہور میں ہوں گے انتخابات میں دو امیدوار مد مقابل ہوں گے انتخابات میں گزشتہ پچیس سال سے منتخب ہونے والے صدر ارشد خان لودھی کا مقابلہ راجہ عامر خان ایڈووکیٹ سے ہو گا۔

راجہ عامر خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اکثریتی گروپ کی حمایت انہیں حاصل ہے اور وہ منتخب ہو کر صوبے میں فٹبال کے فروغ کے لئے کام کریں گے۔

Comments