سیالکوٹ میں کرکٹ پر جوا کھیلنے والے 8 ملزم گرفتار کرلیے گئے ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزموں کا تعلق کرکٹر ذوالقر نین حیدر کودھمکیاں دینے والے گروہ سے ہے ۔
ملزموں کو سمبڑیال کے علاقے سے گرفتار کیا گیااور ان کےقبضے سے اڑھائی سو موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ناصر قریشی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ان کےہاتھ بہت لمبے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے برآمد ہونے والے ٹیلی فونز سے بین الاقوامی نمبرزبھی ملے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے ابھی تفتیش جاری ہے جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
Comments
Post a Comment