کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 8.5 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران تئیس کروڑ بارہ لاکھ ڈالر کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت اکیس کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر تھی۔ مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کی مالیت تین
کروڑ ستاون لاکھ ڈالر رہی جو فروری کی نسبت چوالیس فیصد زائد ہے۔

Comments