ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو کراچی میں ہو رہا ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل کی شمولیت یقینی ہے تاہم سلیکٹرز ٹیم کے اعلان سے قبل ون ڈے سیریز میں کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔یونس اورعمر کوورلڈکپ کے بعدآرام کے غرض سے ڈراپ کیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment