قومی ہاکی ٹیم آج کوالالمپور روانہ ہو گی

بیسویں ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج کوالالمپور کیلئے روانہ ہو گی
ہاکی ایونٹ پانچ سے پندرہ مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کا پہلا میچ پانچ مئی کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈول ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم پانچ ماہ بعد کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لے گی جس کے لیے کپتان محمد عمران سمیت چیف کوچ مشعل وین ڈین نے ٹیم کی تیاری کو مکمل قرار دیا ہے۔ محمد عمران کے مطابق ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی ترجیح بھارت کیخلاف ناکامی کے سلسلے کو روکنا ہے ۔

Comments