وکٹ کیپر عدنان اکمل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں موقع ملنے پر عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عدنان اکمل اپنے بڑے بھائی وکٹ کیپر کامران اکمل کے ساتھ بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عدنان اکمل کا کہنا تھا کہ اگر سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم میں شامل کیا تو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی وکٹ کے پیچھے عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز بارہ مئی سے ہو گا۔
Comments
Post a Comment