برازیل:رونالڈو نے کھیلوں کے فروغ کیلئے کام شروع کر دیا

ورلڈ کپ 2014 کی میزبانی کی تیاریوں میں سابق برازیلین فٹبالر رونالڈو نے بھی اپنا حصہ ڈالدیا ،رونالڈو نے ریوڈی جنیرو کےغریب بچوں کو فٹبال اور باسکٹ بال کھلانے کا نیا پروجیکٹ شروع کر دیا
فٹ بال کا آئندہ ورلڈ کپ برازیل میں ہوگا۔ جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ لیجنڈ فٹبالر رونالڈو نے ریوڈی جنیرو میں غریب عوام کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے ۔ منصوبے کا مقصد ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو تشدد اور منشیات کی اسمگلنگ سے دور کر کے فٹبال اور باسکٹ بال جیسے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ پراجیکٹ کیلئے انٹر امیریکن ڈویلپمنٹ بنک ، ایف سی بارسلونا ، یو ایس نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور حکومت کی جانب سے امداد دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت شہر میں اٹھارہ اولمپک ویلجز (villages) بنائے جائیں گے۔

Comments