پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے تعلقات میں ایک بار پھر کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کے بیان سے پی سی بی کو دکھ ہوا ہے۔ ایک ذمہ دار شخص کی حیثیت سے انہیں اس قسم کا بیان زیب نہیں دیتا۔ جیمز سدر لینڈ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناکامی ہے۔ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ میچ فکسنگ کے حوالے سے جسٹس (ر) ملک محمد قیوم کی تحقیقاتی رپورٹ پر عمل درآمد کرتا تو اسپاٹ فکسنگ کا واقعہ رونما نہیں ہوتا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق انہیں سدر لینڈ کے بیان سے دکھ ہوا ہے، ان کا بیان حقائق پرمبنی نہیں ہے۔

Comments