پاک بھارت کرکٹ روابط بحال ہونے چاہئیں، ثانیہ مرزا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا نے بھی پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی کے لیے آواز بلند کردی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط بحال ہونے چاہئیں، شائقین پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو آپس میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

Comments