سابق وکٹ کیپر ذولقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ان کا ابھی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ عرصہ اپنے خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتاہوں۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر کھیل انجینئر شوکت اللہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذولقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی پر انہیں حکومت کی جانب سے سیکورٹی سمیت تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس پر وہ وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں۔
ایک سوال پر سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بک میکرز مافیا کو بے نقاب وقت آنے پر کیا جائے گا اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اعتماد میں لے کر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کرکٹر جان بوجھ کر اپنا کیرئر داؤ پر نہیں لگاتا۔

Comments
Post a Comment