فلیچربھارتی ٹیم کیلئے بہترین کوچ ثابت ہوں گے، گلکرسٹ

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ ڈنکن فلیچر بہت تجربہ کار کوچ ہیں اور بہترین کوچنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا ریورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈنکن فلیچر نے اپنی مہارت اور بہترین کوچنگ کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بے شمار مرتبہ کامیابیوں سے ہمکنار کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 62 سالہ ڈنکن فلیچر بہت تجربہ کار کوچ ہیں اور ان کی عمر ان کے تجربے کی مثال ہے۔ گلکرسٹ نے کہاکہ ڈنکن فلیچر نے بہت سی ٹیموں کیلئے کوچنگ کے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور وہ بہترین کوچنگ کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ ڈنکن فلیچر بھارتی ٹیم کیلئے بہت بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔

Comments