کرکٹ کے بعد اب ٹینس ڈپلومیسی کا آغٓاز

کرکٹ کے بعد اب ٹینس ڈپلومیسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں، واہگہ بارڈر پر دوستی میچز کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی آج وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات طے ہو گئی۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ارشاد بھٹی نے بتایا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے اسٹار کھلاڑی اعصام الحق اور روہن بھپانہ واہگہ بارڈر پر ٹینس کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔
پی ٹی ایف کے عہدیدار نے بتایا کہ اس منصوبے کی حتمی منظوری کے لئے آج وزیراعظم سے ملاقات طے ہے جس کے بعد حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور کیوتا بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں جس کے لئے سکیورٹی کے حوالے وزیر اعظم سے بات چیت کی جائے گی۔

Comments