ذوالقرنین کی دماغی حالت درست نہیں لگتی، معین خان

سابق کپتان اور ماضی کے ٹیسٹ وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ ذوالقرنین حیدر کی دماغی حالت ٹھیک نہیں لگتی، اب تک اس نے کرکٹ میں جو کیا ہے اس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ خدارا ملک کو بدنام کرنے والوں کو روکا جائے۔ وہ پیر کو جیو نیوز کے پروگرام ”اسکور“ میں انٹرویو دے رہے تھے۔ معین خان نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ذوالقرنین حیدر کیا کرنا چاہتے ہیں، ابھی تک ان کی باتیں مکمل طور پر کنفیوژن دکھائی دیتی ہیں۔ اگر وہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں صاف ذہن کے ساتھ گراوٴنڈ میں آکر صفر سے آغاز کرنا ہوگا۔ ان کے ڈپارٹمنٹ کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ کس صورتحال سے گزر کر آئے ہیں۔ کرکٹ اس طرح نہیں کھیلی جاتی جس طرح وہ کھیل رہے تھے۔ اگر انہیں دھمکیاں ملی ہیں تو وہ دھمکی دینے والوں کے نام کیوں کر سامنے نہیں لا رہے۔

Comments