پاکستان کرکٹ ٹیم سینٹ لوشیا سے بارباڈوس پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم آج جارج ٹائون بارباڈوس میں پریکٹس کریگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسرا ایک روزہ میچ جمعرات اور چوتھا پیر کو بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔
کپتان شاہد آفریدی نے سیریز میں دو صفر کی برتری پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے طے شدہ حکمت عملی کے تحت کھیلا اور دونوں میچز جیت لئے اور اب ہمارا اگلا ہدف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا ہے،جس کے بعد کلین سوئپ کی کوشش کریں گے۔
شاہد آفریدی نےکہاکہ سنچری اسکور کرنے سے احمدشہزاد کا اعتماد بحال ہوا ہے اور بقیہ میچز میں اس سے مزید بہتر کارکردگی کی امید ہے۔ چھوٹے ہدف کے پیش نظر احمدشہزاد نے سلوبیٹنگ کی ۔بولرز نے بھی پلان کے مطابق بولنگ کرائی ۔

Comments
Post a Comment