قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی خراب صورتحال کے سبب بھارتی کرکٹرز پاکستان نہیں آئیں گے، پاکستان پہل کرتے ہوئے بھارت جاکر کھیلنا ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے اس لیے کوئی بھی ٹیم یہاں آنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کوبھارت سے سیریز بحال کرنی ہے تو فی الحال وہاں جا کر کھیلے ، جب حالات ٹھیک ہوں تو وہ یہاں آجائیں گے۔ یا نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات ہوسکتی ہے۔راشدلطیف نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں آٹھ بہترین ٹیموں ہی کو کھیلنا چاہیے تاکہ شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں۔
Comments
Post a Comment