ذوالقرنین الزامات ثابت کریں، ورنہ عدالت جاؤنگا، کامران اکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرکامران اکمل نے ذوالقرنین حیدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالقرنین نے میرے سسر پر جو الزامات لگائے ہیں، ان کے ثبوت پیش کریں ورنہ میں ان کے خلاف عدالت میں جاؤں گا۔ واضح رہے کہ ذوالقرنین حیدر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کامران اکمل کے سسر جوئے میں ملوث ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ ذوالقرنین حیدر کے بیان پر افسوس ہوا ہے،الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ ذوالقرنین حیدر کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے اور جو بھی جوئے میں ملوث پایا جائے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

Comments