پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ڈچ کوچ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈچ کوچ مشیل وین ڈین کے ساتھ معاہدے کو تحریری شکل دیدی گئی ہے۔ ڈچ کوچ پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے ڈچ کوچ کے ساتھ اولمپکس دوہزاربارہ تک معاہدہ کیا ہے۔ اس دوران مشیل وین ڈین پاکستانی کھلاڑیوں کو اذلان شاہ کپ، یورپ، چین اور بھارت کے دوروں اور اولمپکس کیلئے تربیت دیں گے۔
Comments
Post a Comment