یوئیفا نے چیمپئنز لیگ کے میچ کے دوران نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ریال میڈرڈ اور بارسلونا کی ٹیموں کے خلاف ایکشن لے لیا ہے
میڈرڈ میں ہونیوالے چیمپئینز لیگ کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں ریال میڈرڈ کے کوچ جوزے مورینو(Jose Mourinho) نے میچ کے بعد حریف ٹیم کے کھلاڑیوں سے جھگڑا کیا جبکہ بارسلونا کے کھلاڑیوں نے میچ کے دوران ریفری کے فیصلوں پر بے جا اعتراض کیا۔ یوئیفا کنٹرول اور ڈسپلنری باڈی نے دونوں ٹیموں کے سربراہوں کو سماعت کیلئے چھ مئی کو طلب کر لیا ہے۔
Comments
Post a Comment