پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج
برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔ سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہے۔گرین شرٹس تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے جذبے کے تحت میدان کا رخ کریں گے۔ اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں پاکستانی بولرز نے بہت زیادہ نو اور وائیڈ بالز کی ہیں، ان پر قابو پانے کیلیے تیسرے میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کوچ وقار یونس نے بولرز کی نو اور وائیڈ بالز کی خامی دور کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی ۔ بدھ کو ٹیم نے تین سیشنز میں طویل پریکٹس کی ، پہلے سیشن میں جسمانی ورزش، دوسرے میں فیلڈنگ پریکٹس جبکہ تیسرے میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی ۔ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولرز کی ابتدائی دو ون ڈے میچز میں نو اور وائیڈ بالز کو ختم کرانے کے لئے خصوصی تربیت کی ۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سامی دو میچز میں شکست کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کام مشکل ضرور دکھائی دیتا ہے لیکن ناممکن ہرگز نہیں ہے۔

Comments
Post a Comment