ریال میڈرڈ کے منیجر کے بیان پر بارسلونا برہم، یوئیفا سے شکایت کرڈالی

فٹ بال کلب بارسلونا کی ٹیم مینجمنٹ نے ریال میڈرڈ کے منیجر جوسے مرینیو کے متنازع بیان پرUEFAسے شکایت کی ہے، معاملے پر پیشرفت 6 مئی کو ہوگی ۔میڈرڈ میں ہونیوالے فرسٹ لگ میں2-0 کی ہار کے بعد ریال میڈرڈ کے منیجر جوسے مرینیو نے بارسلونا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ متنارع ریڈ کارڈ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مرینیو نے کہا کہ یہ جیت بارسلونا پر ریفری کا ایک احسان ہے۔اس بیان کے جواب میں بارسلونا کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نےUEFA سے شکایت کی ہے، وہ پر امید ہیں کہ جوسے مرینیو کیخلاف ایکشن لیا جائیگا،اس معاملے پر سماعت6مئی کو ہوگی۔

Comments