وفاقی وزیرکھیل شوکت اللہ خان کاکہناہے کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ڈائریکٹرجنرل سمیت کسی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر کھیل شوکت اللہ خان نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں اتنا بڑا اسٹاف ہونے کے باوجود معاملات ٹھیک طرح نہیں چل رہے، ڈائریکٹر جنرل سمیت کسی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت عمل درآمد کمیٹی وزارت کھیل کے تحلیل ہونے کی تاریخ کاتعین کریگی۔انجینئرشوکت اللہ خان نے کہاکہ وزیر اعظم نے پی ایس بی میں سوئمنگ پول کی تزئین وآرائش میں مبینہ گھپلوں کانوٹس لیا ہے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Comments
Post a Comment