گزشتہ روز ایک دوستانہ میچ اورئینٹ ایڈورٹائزنگ کی ٹیموں میں آپس میں کھیلا گیا جس میں ایک ٹیم اورئینٹ ریڈ اور دوسری اورئینٹ بلیو تھی۔ پہلے میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اورئینٹ ریڈ نے مقررہ 12 اوور میں 140 رنز بنائے جبکہ اورئینٹ بلیو یہ ٹارگٹ پورا نہ کرسکی اور 10 ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔ اورئینٹ ریڈ کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہیل مظہر نے 40 جبکہ احسان الحق نے 52 رنز بنائے۔ دوسرے میں میں اورئینٹ ریڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں 108 رنز بنائے جو کہ اورئینٹ بلیو نے 8 وکٹوں سے یہ میچ باآسانی جیت لیا۔ اورئینٹ ریڈ کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والوں میں اظہر ، فاخر رضوی شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment