ہشان تلکارتنے فکسنگ کے ثبوت لائیں پھر بات کریں، جے وردھنے

سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے نے سابق ٹیم میٹ ہشان تلکا رتنے کی جانب سے میچ فکسنگ کے الزامات پر کہا ہے کہ وہ پہلے ثبوت لائیں اور پھر بات کریں۔سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان مہیلاجے وردنے کاکہنا ہے کہ جس کا جو دل چاہتا ہے کہہ دیتا ہے حالانکہ کوئی بھی الزام لگاتے ہوئے ثبوت ضرور پیش کرنے چاہئیں ۔آئی پی ایل میں کوچی ٹسکرز کی قیادت کرنیوالے مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ وہ منتظر ہیں کہ تلکا رتنے نے جو کہا ہے اسے کس طرح ثابت کرتے ہیں،اس سے پہلے وہ کوئی رائے نہیں دیں گے۔ہشان تلکارتنے نے ایک بیان میں کہاتھا کہ سری لنکن کرکٹ میں میچ فکسنگ کا سرطان بڑھتا جارہاہے۔

Comments