ہڑتال کا لفظ یوں ہی استعمال کیا تھاالیسٹر کک

انگلش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان الیسٹر کک نے ہڑتال کی دھمکی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا البتہ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ازخود سوچنا چاہیے کہ وہ ایسا شیڈول ترتیب دے جس میں کھلاڑیوں کے ذہنی اور جسمانی آرام کا خیال رکھا گیا ہو۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے بیان میں ہڑتال کا لفظ یوں ہی استعمال کیا تھا، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ تمام کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر گھر بیٹھ جائیں گے۔

Comments