راولپنڈی، اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کی توثیق کیلئے صدر نے چھ مئی کو رسجا جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رسجا کے دفتر میں صدر عبدالجبار فیصل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین عبدالمحی شاہ سینئر نائب صدر ناصر نقوی، نائب صدر عابد ظہور ملک، جنرل سیکرٹری ناصر اسلم راجہ، خزانچی زاہد یعقوب خواجہ، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ہارون صدیق اور اے ایم ملک کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین فہیم انور خان اور خصوصی دعوت پر نئی ممبر سازی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے افضل جاوید بھی موجود تھے، اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران کو لاہور میں ہونے والے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات، منظور ہونے والے آئین کے خدوخال اور دیگر فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس میں پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر راشد علی صدیقی، سیکرٹری امجد عزیز ملک سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی جبکہ رسجاکے چار ممبران کو پی ایس ڈبلیو ایف کے سینئر وائس پریذیڈنٹ، ٹریزر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی گئی اجلاس میں ممبر سازی کو زیادہ شفاف بنانے کیلئے کمیٹی کے ممبران میں اضافہ کرتے ہوئے عبدالمحی شاہ، فہیم انور، عابد ظہور ملک، ناصر عباس نقوی اور ناصر اسلم راجہ کو شامل کرلیا گیا ہے، اجلاس کے لئے ان ممبران اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہوں نے رسجا کے متوازی غیر قانونی ایسوسی ایشن بنانے جیسے اقدام کئے ہیں رسجا کے خزانچی زاہد یعقوب خواجہ کی رپورٹ پر ماضی میں فنڈز میں ہونے والی خردبرد پر بھی کارروائی کیلئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور ایسے عناصر کی رپورٹ انٹرنیشنل سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ایسے عناصر کی نہ صرف انٹرنیشنل سپورٹس پریس ایسوسی ایشن کی ممبر شپ خارج کی جائے بلکہ مستقبل میں انٹرنیشنل مقابلوں کی کوریج کیلئے بھی انہیں بلیک لسٹ قرار دیا جائے اور ان کی ایکرڈیشن منظور نہ کی جائے اجلاس میں اے آئی پی ایس کے لئے نئے ممبرز کی سفارشات بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے میڈیا منیجر اکبر علی واحدی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی رسجا کی جنرل کونسل کا اجلاس بروز جمعہ چھ مئی کو دو بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوگا۔
Comments
Post a Comment