بنگلہ دیشی ٹیم سیاست کی وجہ سے ترقی نہیں کر رہی، جیمی سڈنز

معزول کرکٹ کوچ جیمی سڈنز نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہاں سے سیاست کلین بولڈ نہیں ہوتی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیمی سڈنز کو عالمی کپ میں بنگلہ دیش کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

سڈنز کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں درست فیصلہ درست وقت پر کرنے کی صلاحیت نہیں ہے اور اسی لئے ان کی ٹیم ترقی نہیں کر پا رہی۔ سڈنز، جنہیں دوہزار سات کے عالمی کپ کے بعد کوچ بنایا گیا تھا نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہی جسکی وجہ ناقص پالیسیاں ہیں۔

Comments