کرکٹر ذوالقرنین حیدر لندن سے ساڑھے پانچ ماہ بعدوطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کامران اکمل کے سسرجوئے میں ملوث ہیں۔
ذوالقرنین حیدر لندن سے پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کے ذریعےواپس پہنچے ہیں۔اسلام آبادائیرپورٹ پروزارت داخلہ کےاہلکاروں نے انہیں میڈیاسےگفتگونہ کرنےدی اورصحافیوں کوبھی ان کےقریب نہ آنےدیا۔ ذوالقرنین حیدرسرکاری گاڑی میں ائیرپورٹ سےروانہ ہوئے۔
اس سے پہلے لندن میں خصوصی بات چیت میں ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص بھارتی تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کامران اکمل کے سسر جوئے میں ملوث ہیں ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمراکمل انہیں دبئی میں جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں نامناسب سلوک کا نشانہ بناتے رہے۔
دریں اثنا وہ کاپیاں بھی موصول ہو گئی ہیں جن میں ذوالقرنین حیدر نے برطانوی حکومت سے سیاسی پناہ کیلئے دی گئی درخواست واپس لینے کی اپیل اور وطن واپسی کا اجازت نامہ شامل ہیں۔

Comments
Post a Comment