چاروں صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے صدور بلامقابلہ منتخب

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے متعلقہ الیکشن کمشنرز نے صوبائی ایسوسی ایشنوں کے انتخابات کیلئے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی جس کے بعد چاروں صوبائی ایسوسی ایشنوں کیلئے صدور اور نائب صدور کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ پنجاب کیلئے داخل کئے گئے تین امیدواروں ریاض احمد خان (صدر) محمد خالد اور مجیب الرحمن (نائب صدور) کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔ الیکشن کمشنر کے فیصلے کے مطابق سندھ سے سیدخادم علی شاہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ نائب صدور کیلئے محمد اقبال، اعظم خان، میر یعقوب علی شاہ اور فتح محمد کامیاب رہے۔ پنجاب میں محمد ارشد لودھی صدر جبکہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، ملک صلاح الدین ڈوگر، محمدنسیم خان نیازی، راجہ محمد اشتیاق اور خالد اقبال شیخ نائب صدور بن گئے۔ خیبرپختونخوا کیلئے سید ظاہر علی شاہ (صدر) سید اشفاق حسین شاہ، محمدسعید خان اور محمد سلیمم اعوان (نائب صدور) بلوچستان سے حاجی خلیل احمد (صدر) عنایت اللہ بلوچ، ثناء اللہ، سیف اللہ بلوچ (نائب صدور) ظہور ایڈووکیٹ، میر محمد جان مری اور خدا بخش کے کاغذات درست پائے اور یہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ایس ایف اے کے نومنتخب صدر خادم علی شاہ 2 مئی کو عہدے کا چارج لیں گے۔

Comments