ورلڈ فیگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کاماسکو میں افتتاح

روس کے وزیراعظم ولادیمیر پوٹن نے ورلڈفیگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا ماسکو میں افتتاح کردیا۔ فیگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کامیزبان جاپان تھا۔لیکن گذشتہ ماہ زلزلے اور سونامی کے بعد چیمپئن شپ روس منتقل کردی گئی تھی۔

وزیر اعظم ولادیمیرپوٹن نے جاپانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور افتتاحی تقریب کو جاپان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا جاپان جلد اس مشکل دور سے نکل جائیگا۔

چیمپئن شپ کا پہلا میڈل کینیڈا کے پیٹرک چان نے حاصل کیا۔پیٹرک نے مینز شارٹ پروگرام میں ترانوے اعشاریہ صفر دو پوائنٹس لیکر نیا ریکارڈ قائم
کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ۔ جاپان کے دیسوکے تاکاہاشی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Comments