پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ذو القرنین حیدرکی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے واقعہ انتہائی شرمناک ہے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد رہی سہی کسر ذو القرنین حیدر نے پوری کر دی ہے۔ ذو القرنین حیدر کی جانب سے کامران اکمل پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ایسے واقعات سے ملک کی بد نامی ہورہی ہے ، ہماری کرکٹ بد نام ہوچکی ہے اور رہی سہی کسر ان لوگوں نے نکال دی ہے۔

Comments
Post a Comment