ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعدٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ تینوں میچز میں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کو کامیابی دلوائی اور کامیابی کا کریڈیٹ ٹیم کے ہر ممبر کو جاتا ہے جس نے فتح میں اپنا کردار ادا کیا۔ کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلی ترجیح سیریز جیتنا تھی، سیریز فتح یقینی ہونے کے بعد چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیت دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔

Comments