ٹینس سٹارز سرینا اور وینس ٹینس کورٹ میں واپسی پر بے یقینی کا شکار

امریکی ٹینس سٹارز سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کی ٹینس کورٹ میں تو واپسی ہو گئی ہے لیکن ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں واپسی کا ابھی کچھ کنفرم نہیں ہے
گزشتہ سال جولائی میں انجریز کے باعث ٹینس کو خیرباد کہنے کے بعد ٹینس سٹار بہنیں سرینا اور وینس ولیمز پہلی بار ٹینس کورٹ میں بچوں کے ساتھ پریکٹس کرتی نظر آئیں ۔ دونوں نے اپنے ننھے شاگردوں کی کوچنگ کی اور انہیں سپیشل ٹیکنیکس بتائیں۔ ولیمز سسٹرز کو ٹینس میں دس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ پریکٹس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینا نے کہا کہ بائیس مئی سے شروع ہونیوالے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں ان کی شرکت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔

Comments