سنگاکارا اور جے وردھنے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کے خواہاں

سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان کی جانب سے آئی پی ایل چھوڑ کر جلد وطن لوٹنے کے بیان کے بعد کمار سنگاکارا اور مہیلاجے وردھنے کے دل میں بھی وطن کی محبت جاگ اٹھی۔ دونوں سابق کپتانوں نے بھی آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ کرجلد وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ سنگاکارا اور جے وردھنے آئی پی ایل میں دکن چارجرز اور کوچی کی قیادت کررہے ہیں۔

Comments