پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری کا کریڈٹ کپتان شاہد آفریدی کو دیا ہے۔ دوسرے ون ڈے میں 102/رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پانے والے احمد شہزاد نے کہا کہ میں ٹیم منیجمنٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مسلسل مواقع دیئے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی قابل تقلید شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ٹیم کے ہر کھلاڑی پر بھرپور بھروسہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی سو فیصد کارکردگی دیکھاکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ میچ میں ہماری حکمت عملی یہی تھی کہ وکٹ ہاتھ میں رکھ کر کھیلا جائے۔ ہدف زیادہ نہیں تھا اس لئے ہم نے آہستہ کھیلا۔
Comments
Post a Comment