جرمنی کی جولیا گوجیس نے عالمی نمبر ایک کیرولین ووزنیاکی کو فائنل میں ہرا کر ڈبلیو ٹی اے سٹٹ گارٹ گراں پری ٹائٹل جیت لیا۔
سٹٹ گارٹ میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں عالمی رینکنگ میں 32 ویں پوزیشن پر موجود جولیا گورجیس اور ٹاپ سیڈ کیرولین ووزنیاکی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم گورجیس ڈنمارک کی ٹینس سٹار ووزنیاکی کو سٹریٹ سیٹ میں سات چھ اور چھ تین سے ہرا کر سیزن کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ٹائٹل کیساتھ گوجیس کو اسپورٹس کار اور 111 ہزار امریکی ڈالرز کی رقم انعام میں دی گئی۔ 
Comments
Post a Comment