کھیلوں میں غذائیت کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کل منعقد ہو گی

پاکستان اسپورٹس بورڈکے زیراہتمام کھیلوں میں غذائیت کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ29 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پرکھیلوں کے معروف سرجن اور فزیکل ڈائریکٹر شرکاء کو خصوصی لیکچر دیں گے۔ ورکشاپ میں ملک کے مختلف شہروں سے30 سے زائد کوچز، لیکچرر اور اسپورٹس آرگنائزر شرکت کریں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈکے ڈائریکٹر جنرل امیرحمزہ گیلانی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔

Comments