ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو کروڑوں کا بل

ممبئی پولیس نے ورلڈ کپ 2011ء کے سیمی فائنل اور فائنل میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2.65 کروڑ روپے کا بل پیش کردیا ۔ کرکٹ ویب سائیٹ کے مطابق ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار نے کہا ہے کہ وینکھڈا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کینیڈا میچ اور سری لنکا اور بھارت فائنل میچ کے لیے منتخب سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سخت سکیورٹی تعینات کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی ہوٹل کے اندر اور باہر بھی سکیورٹی تعینات کی گئی تھی جس پر ممبئی پولیس نے ایسوسی ایشن کو 2.65 کروڑ روپے کا بل پیش کر دیا ہے ڈپٹی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ اس بل میں ٹریفک پولیس اور سنٹرل فورسز شامل نہیں جبکہ وی آئی پی سکیورٹی انتظامات کے پیسے بھی بل میں شامل نہیں ہیں صرف بم ڈسپوزل سکواڈ ، سٹیل فورس اور میچ کے دوران تعینات کی جانے والی پرائیویٹ فورس کو صرف بل میں شامل کیا گیا ہے ۔

Comments