ابق وکٹ کیپرذوالقرنین حیدر اسلام آباد سے لاہورپہنچ گئے ہیں ۔گھر آمد پر اہل خانہ، رشتہ داروں اوردوستوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ذوالقرنین حیدرسخت سکیورٹی میں لاہورائرپورٹ سے گھر پہنچےتورشتہ داروں اور دوستوں نےان کا استقبال کیا ۔انہوں نے ایک بار پھرالزام عائد کیاکہ ڈومیسٹک سےانٹرنیشنل کرکٹ تک کرپشن ہورہی ہےلیکن وہ اپنے خاندان کی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ذمہ داروں کانام نہیں لے سکتے تاہم یہ کرکٹ کرپشن ہی ہے جس کے خاتمےکےلئےانہوں نےاپنا کیرئیرداؤ پرلگایا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے کبھی کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا تاہم جو ذمہ دارہیں وہ کیفرکردار تک ضرور پہنچیں گے۔
Comments
Post a Comment