سری لنکن کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ اسٹورٹ لا نے فاسٹ بولر لستھ ملنگا کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملنگا کے گھٹنے کی انجری خطرناک ہے۔
اسٹورٹ لا نے کہا کہ ملنگا کے گھٹنے کی کنڈیشن خراب ہے لیکن ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پر کشش آئی پی ایل جس میں بڑے پیمانے پر اسپانسرز اور کھلاڑی کے لئے بہترین معاوضے ہیں وہ کھلاڑیوں کے معاشی حالات کو تحفظ فراہم کر رہا ہے جس سے بین الاقوامی کرکٹ متاثر ہو رہی ہے۔
اسٹورٹ لا نے کہاکہ ملنگا اپنے گھٹنے کی خراب حالت کے باعث ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کیلئے یہ بہت مشکل ہو تا ہے کہ وہ میچ تو کھیل لے لیکن اس کے بعد کافی عرصے تک تکلیف میں مبتلا رہے اس لئے ان کی تمام تر ہمدردی ملنگا کے ساتھ ہے۔

Comments
Post a Comment