نوجوان لیگ اسپنر دیویندر بشوکی ون ڈے سیریزمیں کارکردگی سے متاثر ہوکرسابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریزکے لے پاکستان ٹیم میں کسی لیگ اسپنرکوضرور شامل کیاجائے۔ ویسٹ انڈین وکٹوں پر ٹیسٹ سیریز میں اسپنرزکا کردار اہم ہوگا۔25 سالہ بشونے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ پاکستان کے خلاف دونوں ون ڈے میچوں میں بشو نے دو، دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈین بولروں نے دونوں میچوں میں5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسد شفیق رن آؤٹ ہوئے بقیہ چاروں بیٹسمین کو بشو نے آؤٹ کیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے پچھلے دورے میں دانش کنیریا نے پاکستان کو ایک ٹیسٹ میں کامیابی دلوائی تھی۔ شاہد آفریدی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے اس لیے سلیکٹرز کوچاہئے کہ وہ کسی نوجوان لیگ اسپنرکو چانس دیں۔ اس وقت پاکستان کے پاس سعید اجمل اور عبدالرحمن کی شکل میں فنگر اسپنر ہیں تاہم کلائی سے بولنگ کرنے والا اسپنرٹیسٹ میچوں کے نتائج پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment