پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے بھارتی کوچ بیربل ودرا کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔بیربل ودھیرا پانچ مئییااس سے پہلے پہنچ جائینگے ، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران45 دن تک کوچنگ کریں گے ۔ بھارت نے پاکستان کو بجلی اور پٹرول فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے،بجلی اور پٹرول نہ جانے کب پاکستان آئیں ،البتہ بھارت سے ٹینس کوچ بیربل ودھیرا5مئی کو پاکستان پہنچ رہے ہیں ، وہ45روز تک یہاں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔امن کی آشا دونوں ممالک کو ہر شعبے میں قریب لاتی جارہی ہے،مذکرات کی ٹیبل ہو یا کھیل کا میدان ،دونوں ممالک دوست اور ہمسائے کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ممتاز یوسف نے جیو نیوز کوبتایا کہ ٹینس کوچ بیبرل ودھیرا سے45دن کا معاہدہ ہوا ۔اس دوران وہ پاک سرزمین پر نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے بلکہ جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کوبھی تربیت دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کے پاکستان ڈیوس کپ کی تیاریاں کر رہا ہے ۔ بیربل کی کوچنگ سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے ، فیڈریشن واہگہ بارڈر پر نمائشی میچ کرانا چاہتی ہے ،جس میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اعصام الحق ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Comments
Post a Comment