آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کنگز الیون پنجاب کے قائد ایڈم گلکرسٹ نے آئی پی ایل کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں صرف انٹرٹینمنٹ کو اہمیت دی گئی ہے، ایونٹ میں کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتیں دکھانے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگ میں میچز کو سنسنی خیز اور دلچسپ بنانے کے لیے ایسی وکٹیں بنائی گئی ہیں جس میں بیٹسمین آسانی سے چوکے اور چھکے لگاسکے اور اس مقصد کے لیے باؤنڈریز بھی چھوٹی بنائی گئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیٹسمین اور بولرز کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کے موقع انتہائی کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ متوازن ہونی چاہیے جو بیٹسمین اور بولر دونوں کے لیے مددگار ہو تب ہی اصل مقابلہ ہوسکتا ہے۔

Comments
Post a Comment