ایشئن جونیئر اسکواش، فرحان، وقار محبوب دوسرے مر حلے میں

ایشئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فرحان محبوب، اور وقار محبوب نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
ملائشیا کے شہر پینانگ میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کے وقار محبوب نے تائی پئی کے ہانگ چینگ یاؤ کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کا اسکور چھے گیارہ ، گیارہ سات ، گیارہ چھے اور گیارہ نو رہا۔ وقار محبوب کا دوسرے راؤنڈ میں کوریا کے سیونگ تائیک لی سےمقابلہ ہو گا۔ ان کے بھائی اور پاکستان کے سیڈ ٹو فرحان محبوب کو بائی ملی۔ وہ بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ فرحان محبوب کا دوسرے راؤنڈ میں جاپان کے شینوسوکے سوکوئی کیساتھ جوڑ پڑے گا۔

Comments