انڈین پریمیر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد بھارتی فٹبال ایسوسی ایشن نے جنوری 2012ء میں پریمیر لیگ سوکر کے انعقاد کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فٹبال ایسوسی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ بھارت میں فٹبال گیم کے فروغ کے لیے پریمیر لیگ سوکر کے نام سے فٹبال لیگ کا انعقاد اگلے سال جنوری 2012ء میں کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ پریمیر لیگ سوکر کی شروعات میں صرف چھ فرنچائز کو دس سال کیلئے نیلام کیا جائے گا نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ہر سال فرنچائز کے لائسنس کی سالانہ فیس ادا کرنی ہوگی جو کہ کم ازکم دس کروڑ ہوگی حکام نے بتایا کہ چھ فرنچائز میں کولکتہ ، ہوا ، براسات ، اسانسول ، مدنا پور اور سہلگیوری شامل ہونگی انہوں نے بتایا کہ ہر ٹیم میں ایک دنیا کا نامور کھلاڑی اور تین غیر ملکی کھلاڑی شامل کئے جانے کی اجازت ہوگی تاہم وہ اہم کھلاڑی غیر ملکی بھی ہوسکتا ہے ۔
Comments
Post a Comment