پاکستان کرکٹ بورڈ کی سخت پالیسی کے باعث ابھی تک کھلاڑیوں کے کسی ایجنٹ نے رجسٹریشن کے لئے پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ پی سی بی نے رجسٹریشن کو پولیس کلیئرنس اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے کی کلیئرنس سے مشروط کیا تھا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی ملکی یا غیرملکی ایجنٹ نے بورڈ کی شرائط کے مطابق رابطہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کے ایک ایجنٹ سلمان احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا بورڈ کے ساتھ معاہدہ جنوری میں ختم ہو گیا ہے لیکن پی سی بی نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میری کمپنی کی کوششوں سے محمد آصف کو دہلی نے تین لاکھ ڈالرز ادا کیے۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے میں ہم نے پی سی بی کو کہا تھا کہ ہماری خدمات سے استفادہ کیا جائے لیکن بورڈ نے خط کا جواب دینے کی زحمت نہ کی۔
Comments
Post a Comment