صدر آصف علی زرداری نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو چار ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی۔ پیر کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم کی تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ کرکٹ سیریز بھی اپنے نام کرے گی۔
Comments
Post a Comment